• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کے قیمتی کپڑوں کا نہ بتانے پر برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات

فوٹو فائل
فوٹو فائل

اہلیہ کو تحفے میں ملے قیمتی کپڑوں کی تفصیلات ظاہر نہ کرنے پر برطانوی وزیراعظم کیخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سر کیئر اسٹارمر کی اہلیہ لیڈی وکٹوریہ کے قیمتی کپڑوں کی خریداری کے پیسے لیبر پارٹی کے عطیہ کنندہ نے ادا کیے تھے۔

سر کیئر اسٹارمر نے جولائی میں وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد ان تحائف کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں جو پارلیمانی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

کنزرویٹو پارٹی نے وزیراعظم کے خلاف مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

لیڈی وکٹوریہ اسٹارمر کے بارے میں:

برطانوی وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر کی اہلیہ لیڈی وکٹوریہ نے ایک وکیل کے طور پر تربیت حاصل کی اور پہلی بار  سرکیئر اسٹارمر سے سال 2000 میں  اس وقت ملی تھیں جب وہ ڈاؤٹی اسٹریٹ چیمبرز میں بیرسٹر کے طور پر کام کر رہے تھے، تاہم ان کی شادی 2007 میں انجام پائی۔

لیڈی وکٹوریہ نے بعد میں قانونی پیشے کو چھوڑ کر اپنے بچوں کے اسکول میں گورنر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں اور صحت کے شعبے میں بھی کام کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید