• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پوری دنیا میں آئینی عدالتیں ہیں ہم انوکھا کام نہیں کرنے جا رہے، بیرسٹر عقیل

فوٹو: بیرسٹر عقیل / فیس بک
فوٹو: بیرسٹر عقیل / فیس بک

وزیراعظم کے مشیر برائے وزارت قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پوری دنیا میں آئینی عدالتیں ہیں ہم انوکھا کام نہیں کرنے جا رہے۔ ہم اپنی سمجھ کے مطابق اچھی چیز ہی لا رہے ہیں۔

جیو نیوز کے پرگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ کل خصوصی کمیٹی میں سیر حاصل گفتگو ہوئی، مختلف رائے پر غور کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ورکنگ پیپر تھا، حتمی حیثیت میں نہیں تھا، کچھ معاملات پر تحفظات کی وجہ سے معاملہ آگے نہیں بڑھا۔

انکا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتیں بھی کہتی ہیں کہ آئینی عدالتیں ہونی چاہئیں۔ پارلیمنٹ میں ہمارا کردار ربر اسٹیمپ جیسا ہے۔

بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ پوری دنیا میں آئینی عدالتیں ہیں ہم انوکھا کام نہیں کرنے جا رہے، جوڈیشل ایکٹوزم پورے نظام پر اثرانداز ہو رہا ہے۔ ہم اپنی سمجھ کے مطابق اچھی چیز ہی لا رہے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ ہم سب کو ساتھ ملا کر اتفاق رائے سے اسے منظور کروانا چاہتے ہیں، یہ تاثر غلط ہے کہ ہم الیکشن کمیشن کو توسیع دینا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سوا دیگر جماعتوں سے بات ہوتی رہی ہے، سب سے زیادہ سوال جواب پی ٹی آئی کی طرف سے آئے ہیں، پی ٹی آئی نے کہا آئینی عدالت بالکل ہونی چاہیے۔

بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ ہم نے کب کہا یہ ترامیم قاضی فائز عیسیٰ کےلیے لارہے ہیں۔ قاضی فائز عیسیٰ بہت سی تجاویز میں سے ایک ہوسکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید