• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو رسول کا عاشق نہیں وہ کچھ نہیں، گورنر سندھ

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ کی تعلیمات کی پیروی انتہائی ناگزیر ہے، جو رسول کا عاشق نہیں وہ کچھ بھی نہیں۔

انہوں نے یہ بات کراچی طیبہ مسجد لیاقت آباد میں پرچم کشائی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہی۔ 

کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ ان کی خوش قسمتی ہے کہ اللّٰہ رب العزت نے انہیں 12 ربیع الاول کو گورنر سندھ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ ہمیں ختم نبوت کی حفاظت کی توفیق عطا فرمائے۔ 

اس موقع پر ملک و قوم کی ترقی وخوشحالی کے لئے مفتی جمیل راٹھور نے دعا کرائی۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی جانب سے لوگوں میں لنگر تقسیم کیا گیا، لوگوں نے گورنر سندھ کو اپنے مسائل سے آگاہ اور ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔

سندھ گورنر ہاؤس اسلام آباد میں بھی 12 ربیع الاوّل کے جشن کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، گزشتہ سال کی طرح اس سال بھی برقی قمقموں سے سجا دیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید