سان فرانسسکو ( اے ایف پی ) ایمیزون نے اپنے ہزاروں کارپوریٹ ملازمین سے کہا ہے کہ وہ ہفتے میں پانچ دن آفس آیا کریں۔ کمپنی کی سی ای او اینڈی جیسی نے ایک اسٹاف میمو میں یہ ہدایت دی ہے۔
اس میں انہوں نے مزید کہا ہے کہ جب ہم گزشتہ پانچ سالوں کی جانب مڑ کر دیکھتے ہیں تو ہمیں یقین ہوجاتا ہے کہ آفس میں مل کرکام کرنے کے فوائد خاصے زیادہ ہیں۔
ہم نے مشاہدہ کیا ہے کہ ہماری ٹیم کے لوگوں کےلیے سیکھنے، ماڈل کرنے، مشق کرنے اور ہمارےکلچر کو مضبوط کرنے، مل کر کام کرنے ، ذہنی مشق ( برین اسٹارمنگ) کرنے اور ایجاد کرنے کا عمل زیادہ سادہ موثر اہوجاتا ہے اور ہماری ٹیمیں بہتر طور پر ایک دوسرے سے مربوط رہتی ہیں۔