• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کے وزیر کی 3 لاکھ مساجد کو غیرقانونی قرار دیکر مسمار کرنے کی دھمکی

کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سرکار کے وزیر گری راج نے دھمکی دی ہے کہ بھارت میں موجود 3لاکھ سے زائد غیر قانونی مساجد کو اگر گرانا پڑا تو ہم ایسا ضرور کریں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر ٹیکسٹائل گری راج نے دعویٰ کیا ہے کہ پورے ہندوستان میں اس وقت 3لاکھ سے زائد ایسی مساجد ہیں جو غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی ہیں۔ شملہ کی طرح انھیں گرانا پڑا تو دریغ نہیں کریں گے۔وزیر گری راج سنگھ کے اس جھوٹے اور بے بنیاد دعوے پر وزیراعظم مودی کی خاموشی مسلمانوں پر مذہبی آزادی پر قدغن لگانے کی کوششوں کو حاصل سرکاری سرپرستی کا ثبوت ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید