• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کے شیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل

اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈاجلاسوں کےشیڈول میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔

آئی ایم ایف 25ستمبر کو پاکستان کے لیےسات ارب ڈالرز کےنئےقرض پروگرام کی منظوری کا جائزہ لے گا۔

پاکستان دو ارب ڈالرز کا فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیےترقیاتی شراکت داروں سے ضروری مالی یقین دہانیاں حاصل کرچکا ہے۔

آئی ایم ایف کی جانب سے ایگزیکٹو بورڈ اجلاسوں کا نیا شیڈول جاری کیا گیا جس میں پاکستان کا نام بھی شامل کرلیا گیا۔

چند روز قبل ترجمان آئی ایم ایف کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈ 25ستمبر کو پاکستان کے کیس کا جائزہ لے گا۔

اہم خبریں سے مزید