کراچی(نیوزڈیسک)امریکا افغانوں کی آباد کاری میں مدد پر پاکستان کے شکر گزار ہے ، امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہا ہے کہ قائم مقام نائب امریکی وزیر خارجہ جان باس پاکستان میں اقتصادی ،سلامتی امور پر تعاون بڑھانے پر بات چیت کی ہے۔ میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ جان باس نے انسداد دہشتگردی پر تشددانتہاپسندی کے خاتمے کے لئے تبالہ خیال کیا ہے قائم مقام امریکی نائب وزیر خارجہ نے علاقائی استحکام ،خوشحالی کی اہمیت پر بات بھی کی۔جان باس نے امریکا میں افغانوں کی آبادکاری میں مدد کے لئے پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔