• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: کانگریس کا مقبوضہ کشمیر کو اس کا حق دلانے کا وعدہ


بھارتی اپوزیشن پارٹی کانگریس نے مقبوضہ جموں و کشمیر کو اس کا حق دلانے کا وعدہ کرلیا۔ بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا منشور جاری کر دیا۔ 

اس حوالے سے ترجمان کانگریس پون کھیرا نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کاحق چھین کر اسے مرکز کے زیرانتظام علاقہ بنایا گیا۔ 

پون کھیرا نے کہا ’وعدہ کرتے ہیں کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی یقینی بنائیں گے۔‘ 

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ کشمیر پر مودی نے ظالمانہ سیاست کی۔ مسئلہ کشمیر پر مودی کی ہٹ دھرمی اور فسطائیت برقرار ہے۔ 

دوسری جانب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 370 اب تاریخ کا حصہ ہے اور یہ بحال نہیں کیا جاسکتا۔ 

امیت شاہ کا مزید کہنا تھا کہ 2019 میں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید