پشاور میں تعینات افغان قونصل جنرل نے پاکستان کے قومی ترانے کی بےحرمتی کرتے ہوئے سفارتی آداب کی دھجیاں اڑادیں۔
قومی رحمت العالمینﷺ کانفرنس میں قومی ترانہ شروع ہوتے ہی تمام شرکاء احترام میں کھڑے ہوگئے۔
افغان قونصل جنرل محب اللّٰہ شاکر قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔ افغان قونصل جنرل محب اللّٰہ شاکر کے ساتھی بھی احتراماً کھڑے نہیں ہوئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق افغان قونصل جنرل کا قومی ترانے کے احترام میں کھڑا نہ ہونا سفارتی آداب کی خلاف ورزی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہے۔