• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغان قونصل جنرل کا اقدام سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے، دفتر خارجہ


دفتر خارجہ نے افغان قونصل جنرل کی جانب سے تقریب کے دوران پاکستانی ترانے کی بےحرمتی کی مذمت کردی۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بےاحترامی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے قونصل جنرل کا عمل قابل مذمت ہے، افغان حکام کو سخت موقف پہنچا رہے ہیں۔

دوسری طرف خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مناسب ہوگا کہ افغان قونصل جنرل اپنے اقدام کی خود وضاحت کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ افغان قونصل جنرل کو ہمسایہ برادر ملک کی نسبت سے بطور مہمان مدعو کیا تھا، افغان قونصل جنرل کے وضاحتی بیان سے پہلے موقف دینا قبل از وقت ہوگا۔

پشاور میں افغان قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے سامنے سفارتی آداب کی خلاف ورزی کی، وہ رحمت للعالمینﷺ کانفرنس کے دوران قومی ترانے کے احترام میں کھڑے نہیں ہوئے۔

سرکاری ذرائع نے ان کا یہ اقدام سفارتی آداب کی خلاف ورزی قرار دے دیا، سفارتی آداب کے تحت کسی بھی ملک کا سفارتی عملہ تعیناتی کے دوران میزبان ملک کے قوانین پر عملدرآمد کا پابند ہوتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید