سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے قتل کی سازش کرنے پر بھارتی حکومت کے خلاف امریکا میں مقدمہ کردیا۔
مقدمہ کرنے کا اعلان گرپتونت سنگھ پنوں نے اپنے وکلا میتھیو بورڈن اور رچرڈ راجرز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کیا۔
مقدمہ میں قتل کی سازش میں ملوث بھارتی خفیہ ایجنسی کے اجیت ڈوول، سمنت گوئل، وکرم یادیو اور نکھل گپتا کے نام شامل ہیں۔
گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت اور ’را‘ کے حکام نے امریکا کی سرزمین پر ہی امریکی شہری کو قتل کرنے کی غیر معمولی سازش کی۔