امریکا کی چھ ریاستوں میں الیکشن افسران کو مشتبہ پیکٹ بھیج دیے گئے۔
ایف بی آئی اور پوسٹل انسپکشن سروس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں تاہم ابھی یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مشتبہ مواد کیا تھا۔
جن ریاستوں میں الیکشن افسروں کو مشتبہ پیکٹ بھیجے گئے ہیں ان میں نبراسکا، آئیوا، کنساس، ٹینےسی، واؤمنگ اور اوکلاہاما شامل ہیں۔
خط بھیجنے والوں نے خود کو امریکی باغیوں کو صفحہ ہستی سے مٹانے والی فوج قرار دیا ہے۔
امریکا میں یہ مشتبہ مواد ایسے وقت الیکشن افسروں کو بھیجا گیا ہے جب امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی اور کانگریس کے انتخابات ہورہے ہیں۔
خطوط بھیجنے والوں کا تاحال پتہ نہیں چلایا جاسکا تاہم نبراسکا کے حکام کا کہنا ہےکہ خطوط میں موجود مواد نقصان دہ نہیں۔