ریاض (شاہدنعیم) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی مجلس شوریٰ سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم فلسطینی عوام کیساتھ کھڑے ہیں، فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ فلسطین کو فوری طور پر حل کیا جائے اور مسئلہ فلسطین حل ہونے تک اسرائیل سے تعلقات قائم نہیں ہوسکتے، ہم دو ریاستی منصوبے کے حل کی حمایت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں اس پر عمل درآمد سے فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم ہوگا اور خطے میں امن قائم ہوگا۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ بطور خادم حرمین شریفین وہ اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ ہم اللہ کے مہمانوں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کریں۔