• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حال ہی میں ایک خاتون نے مسترد کیا ہے: میکال ذوالفقار


پاکستانی معروف، لالی ووڈ و ڈرامہ انڈسٹری کے خوبرو اداکار و ماڈل میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں حال ہی میں ایک خاتون نے مسترد کیا ہے۔

میکال ذوالفقار نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان شرکت کی۔

اس دوران انہوں نے بتایا کہ میں شعر و شاعری کا شوقین نہیں اور نہ ہی مجھے یہ سمجھ آتی ہے، مجھے شاعری کی بانسبت میوزک بہت پسند ہے۔

اداکار نے کہا کہ مجھے مداح ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ سے مشابہ قرار دیتے ہیں جو مجھے بہت اچھا لگتا ہے، حیرت کی بات ہے کہ آج تک مجھے کسی نے کسی بالی ووڈ فنکار کے ساتھ مشابہ قرار نہیں دیا، لوگ بالی ووڈ چھوڑ کر مجھے ہالی ووڈ فنکاروں کے ساتھ ملاتے ہیں۔

مردوں کو اکثر اوقات خواتین کی جانب سے ملنے والی ریجیکشن سے متعلق بات کرتے ہوئے میکال ذوالفقار نے انکشاف کیا کہ مجھے متعدد بار خواتین مسترد کر چکی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی حال ہی میں ایک خاتون نے مجھے یہ کہہ کر مسترد کیا ہے کہ وہ پہلے سے ہی کسی اور میں دلچسپی رکھتی ہیں۔

اداکار نے یہ بھی کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ لوگ مجھ سے ڈرتے ہیں حالانکہ میں ایک بہت سادہ اور شریف انسان ہوں، شاید میں اداکار ہوں اس لیے مجھے لوگ صحیح سمجھ نہیں پاتے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید