مصری ارب پتی تاجر محمد الفائد مرحوم پر ان کی خواتین ملازمین نے ریپ کا الزام لگا دیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 20 سے زائد خواتین نے الفائد پر جنسی چھیڑ چھاڑ اور ریپ کے الزامات لگائے ہیں، الزامات الفائد کے لگژری ڈپارٹمنٹل اسٹور کی ملازم خواتین نےعائد کیے ہیں۔
ان الزامات کی زد میں آئے محمد الفائد کا گزشتہ برس 94 برس کی عمر میں انتقال ہو گیا تھا۔
محمد الفائد مصر میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1970ء کی دہائی میں برطانیہ منتقل ہونے سے پہلے مشرقِ وسطیٰ میں ایک کاروباری سلطنت کھڑی کر لی تھی تاہم برطانیہ کا پاسپورٹ حاصل کرنے کی ان کی خواہش کبھی شرمندۂ تعبیر نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ محمد الفائد مرحوم کے بیٹے ڈوڈی الفائد برطانوی شہزادی ڈیانا کے ساتھ ایک کار حادثے میں مارے گئے تھے۔