• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کسی بھی مہم جوئی کیخلاف اپنی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرے گا: وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل
وزیراعظم شہباز شریف - فوٹو: فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کسی بھی مہم جوئی کے خلاف اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے ہر قیمت ادا کرے گا۔

اسٹاف کالج کوئٹہ میں افسران اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ’غضب للحق‘ پوری قوت اور عزم کے ساتھ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے زیر اثر دہشتگرد پراکسی عناصر سے معصوم شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہوں اور معاون ڈھانچوں کو مؤثر سزا دی جائے گی۔

انہوں نے بھارت کی بلااشتعال اور متکبرانہ جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کے ذمہ دارانہ طرزِعمل کو اُجاگر کیا۔

انہوں نے قومی خود مختاری کے تحفظ، امن اور استحکام کے لیے افواج پاکستان کے کردار کو سراہا۔

قومی خبریں سے مزید