• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا


اسپیکر قومی اسمبلی کے بعد اسپیکر پنجاب اسمبلی نے بھی الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کی خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائے۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے الیکشن کمیشن کو لکھے خط میں کہا کہ پنجاب اسمبلی کی خود مختاری برقرار رکھتے ہوئے مخصوص نشستوں کا فیصلہ کیا جائے۔

ملک احمد خان نے کہا کہ پارلیمانی نظام کی سالمیت، آزادی برقرار رکھنا ضروری ہے، ترمیم شدہ الیکشن ایکٹ نافذ العمل ہے، الیکشن کمیشن کی قانونی ذمہ داری ہے کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی کا احترام کرے۔

خط میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن جمہوریت اور پارلیمانی بالا دستی کے اصولوں کو برقرار رکھے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو خط لکھا تھا، جس میں کہا گیا کہ پارلیمنٹ کی خود مختاری قائم رکھتے ہوئے مخصوص نشستیں الاٹ کی جائیں۔

انہوں نے اپنے خط میں کہا تھا کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں الیکشن کمیشن کو ہدایت دی ہےکہ وہ آزاد ارکان کو کسی اور پارٹی میں شمولیت کی اجازت دے۔

قومی خبریں سے مزید