چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کی زیر صدارت اجلاس میں انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں 14 اکتوبر تک توسیع کی گئی ہے۔
انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کی اس مدت کے مقابلے میں ٹیکس ریٹرنز فائل کرنے والوں کی تعداد دو گنی ہوگئی ہے۔
ایف بی آر نے ستمبر کیلئے ٹیکس کا ٹارگٹ پوراکرلیا، ستمبر کیلئے ٹیکس کا 1098ارب کا ٹارگٹ بڑھ کر 1100ارب ہوگیا۔
واضح رہے کہ تاجر تنظیموں اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں ایک ماہ کی توسیع کا مطالبہ کیا تھا۔