امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل حزب اللّٰہ تنازعے کا سفارتی حل ممکن ہے۔
اپنے بیان میں صدر جو بائیڈن نے کہا کہ اسرائیل اور حزب اللّٰہ کشیدگی کا سفارتی حل ہی بہترین راستہ ہے۔
صدر جو بائیڈن کے ترجمان کے مطابق صدر اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہمیں پرامید رہنا ہوگا، تمام مسائل کا سفارتی حل بہترین طریقہ ہے۔
واضح رہے کہ پیجر اور واکی ٹاکی بم دھماکوں کے بعد اسرائیل اور حزب اللّٰہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے۔