• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں پولیس افسر نے تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کرکے جج کو قتل کر دیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

امریکا میں جھگڑے کے بعد پولیس افسر نے جج کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔

پولیس کے ایک ترجمان نے کہا کہ فائرنگ کا یہ واقعہ لیچر کاؤنٹی کے شیرف مکی اسٹائنز اور جج کیوین مولنز کے درمیان تلخ کلامی کے بعد پیش آیا۔ 

اس حوالے سے مقامی میڈیا نے مزید بتایا جاتا ہے کہ امریکا کی جنوبی ریاست کینٹکی میں جمعرات کو کاؤنٹی شیرف کو 54 سالہ ڈسٹرکٹ جج کیوین مولنز کو انکے عدالتی دفتر میں گولی مار کر ہلاک کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔

تفتیشی حکام کے مطابق اب تک قتل کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید