• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو قوم کی آخری امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں،کرن بلوچ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 36ویں سالگرہ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری قوم کی آخری امید اور پاکستان کا مستقبل ہیں،وہی بھنور میں پھنسی ملکی معیشت و سیاست کی کشتی کنارے لگا سکتے ہیں۔بلاول بھٹو زردوری پاکستان کے مقبول ترین لیڈر ہیں، جنہوں نے جس طرح کم عرصے میں اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے اس میں شہید بینظیر بھٹو اور صدر آصف علی زرداری کی تربیت کا بڑا عمل دخل ہے، انہوں نے کہا کہ ملک کے سیاسی مسائل ہوں یا حکومتی امور بلاول بھٹو زرداری اس میں بہترین کردار ادا کر رہے ہیں اور موجودو حکومت میں بھی عوام کےمسائل کے حل کیلئے ایک توانا آواز ہیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بلوچستان کے مسائل حل کرنے کیلئے بھی متحرک ہیں اور اسی لئے بلوچستان کو اہمیت دے رہے ہیں ، ا نہوں نے کہا کہ عوام کو بلاول کی شکل میں امید کی ایک کرن نظر آ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری شہید بھٹو اور شہیدبینظیر کے سیاسی ورثہ کے حقیقی وارث ہیں اور اسی ورثہ کی حفاظت کرتے ہوئے اور ا ن کے اصولوں کو اپنا کر ہی پاکستان کے محروم طبقات کے مشکلات پر قابو پایا جاسکتا ہے اور بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری اور بے انصافی کو روکا جاسکتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید