ملتان، رحیم یارخان،سکندر آباد (سٹاف رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)ملتان میں 6گھنٹے مسلسل لوڈ شیڈنگ کے علاوہ میپکو نے معمول کی لوڈشیڈنگ بھی جاری رکھی رحیم یار خان میں گرمی سے 2ہلاکتیں ہوئیں تفصیلات کے مطابق ملتان شہر کے مختلف فیڈرز سےبجلی کی فراہمی چھ گھنٹے مسلسل بند رکھنے کے بعد میپکو نے معمول کی لوڈشیڈنگ بھی جاری رکھی۔ بجلی صارفین کو مجموعی طور پر 12 گھنٹے کی بدترین لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔ ملتان شہر کے بیشتر علاقے آج بھی 8 گھنٹے مسلسل بجلی سے محروم رہیں گے۔ میپکو ترجمان کے مطابق سسٹم اپ گریڈیشن اور وولٹیج کا مسئلہ حل کرنے کےلئے اقدامات کئےجارہے ہیں۔ رحیم یارخان اقبال نگر کی 70سالہ سردار مائی اوررشید آباد کا80سالہ محمد منگا کو گرمی کی وجہ سے طبی امداد کے لئے رحیم یارخان ہسپتال منتقل کیا جہاں دونوں دم توڑگئے۔علاوہ ازیں شجاع آباد سکندرآباد اورگردنواح میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا شہریوں نے اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیاہے کہ بجلی کی غیرا علاینہ لوڈشیڈنگ فوری ختم کی جائے۔