• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر جاں بحق

--- فائل فوٹو
--- فائل فوٹو

کراچی میں شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب فائرنگ سے ٹریفک پولیس اہلکار اور راہگیر جاں بحق ہو گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر کی گئی، زخمی ٹریفک پولیس اہلکار کا نام خدا بخش اور راہ گیر کا نام غوث اللّٰہ تھا۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن فیضان کے مطابق واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے باوردی ٹریفک پولیس اہلکار سے ڈکیتی کی کوشش کی۔

کیپٹن فیضان کا کہنا ہے کہ ہاتھا پائی کے دوران ملزمان نے فائرنگ کر دی، ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک اہلکار اور قریبی موجود پتھارے دار زخمی ہوا تھا۔

ان کا کہنا ہے کہ دونوں زخمی علاج کے دوران سول اسپتال میں دم توڑ گئے، واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید