ایم کیو ایم پاکستان کے تحت اورنگی ٹاؤن میں محفل میلاد کا انعقاد ہوا، محفل میلاد مصطفیٰ کمال، امین الحق اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئےمصطفیٰ کمال نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو نبی کریم ﷺ کی زندگی سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر گورنر ہاؤس کراچی میں بھی میلاد النبی کی محفل کا انعقاد ہوا۔
محفل میلاد النبی علمائے کرام نے سیرت النبی پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
معروف نعت خوانوں نے نعت رسول مقبول پڑھی۔ محفل میلاد النبی کے آخر میں ملک و قوم کی ترقی و سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔