• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میں بنگلا دیش کو ہرا دیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بھارت نے پہلے ٹیسٹ میچ میں بنگلا دیش کو 280 رنز سے شکست دے دی۔

بھارت کی جانب سے دیے گئے 515 رنز کے تعاقب میں بنگلا دیشی ٹیم 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

بنگلا دیش کی طرف سے نجم الحسن شانتو 82 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

بھارت کی جانب سے دوسری اننگز میں ایشون نے 6 اور جڈیجا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں بھارتی ٹیم 376 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی جبکہ مہمان ٹیم صرف 149 رنز بنا سکی تھی۔

دوسری اننگز میں بھارت نے 287 رنز بنا کر اننگ ڈیکلیئر کر دی تھی اور بنگلا دیش کو جیت کے لیے 515 رنز کا ہدف دیا تھا۔

واضح رہے کہ 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں بھارت کو ایک صفر کی برتری مل گئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید