لبنان میں پیجر دھماکوں کی تحقیقات میں بھارتی نژاد نارویجیئن شہری بزنس مین رنسن جوز کا نام سامنے آیا ہے جن کے بھارت میں موجود گھر کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔
نئی دہلی سے میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی بھارتی ریاست کیرالہ میں رنسن کے والدین کے گھر کے گرد نگرانی بڑھادی گئی ہے۔
دوسری جانب دھماکے کے دن سے رنسن جوز غائب ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رنسن کے اہلخانہ کا رنسن سے حال ہی میں کوئی رابطہ نہیں ہوا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رنسن اپنے بھائی کے ہمراہ 10 سال قبل بھارت سے ناروے چلا گیا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 36 سالہ رنسن بلغاریہ میں قائم نورٹا گلوبل لمیٹڈ کا بانی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فرم نے حزب اللّٰہ کو پیجرز کی فروخت میں سہولت فراہم کی تھی۔