• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پر فرض ہے کہ مقامی زبانوں میں بات چیت کریں اور انہیں محفوظ رکھیں: جعفر خان مندوخیل

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل ــــ فائل فوٹو
گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل ــــ فائل فوٹو

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ ہم پر فرض ہے کہ مقامی زبانوں میں بات چیت کریں اور انہیں محفوظ رکھیں۔

جعفر خان مندوخیل نے پشتون ثقافت کے دن کی مناسب سے منعقد کی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں مختلف مقامات پر پشتون کلچر ڈے منایا جا رہا ہے، حالانکہ اس کی ایک جگہ تقریب ہونی چاہیے۔

اُنہوں نے کہا کہ سندھ میں سندھی باقاعدہ سرکاری زبان کے طور پر رائج ہے، پشتون علاقوں میں پشتو زبان میں تعلیم دی جائے اور زبان کو سرکاری طور پر رائج کیا جائے۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ بلوچ اور پشتون علاقوں میں افغانستان کی طرح پشتو زبان کو سرکاری زبان کےطور پر بھی رائج کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید