• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘ کسان پیکیج کےتحت50ارب روپے کےفنڈز مختص

سرگودھا ( نمائندہ جنگ)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے تحت رواں مالی سال کے بجٹ میں خادم پنجاب کسان پیکیج 2016-17 کیلئے پچاس ارب روپے کی خطیر رقم رکھی گئی ہے جس سے صوبے بھر کے کاشتکاروں کو 163ارب روپے سالانہ کے براہ راست فوائد حاصل ہوں گے۔ کسان پیکیج کے تحت چھوٹے کاشتکاروں کو بلا سود قرضوں او رسمارٹ فون کی فراہمی کے پروگرام کے تحت تیرہ ارب روپے کے قرضے جاری کئے جارہے ہیں جس سے صوبہ کے ساڑھے چار لاکھ کسانوں کو فائدہ پہنچے گا ۔ اس پر وگرام کے تحت بے زمین کاشتکاروں او رمزارعین کو بھی پہلی مرتبہ قرضوں کی فراہمی کی جارہی ہے ۔ علاوہ ازیں یوریا ‘ ڈی اے پی ‘ امونیم نائٹریٹ ‘ نائٹروفاس او راین پی کی کھاد کیلئے کاشتکاروں کو دس ارب 32 کروڑ کی سبسڈی دی جارہی ہے ۔ جس سے 52 لاکھ کاشتکار خاندانوں کو 39ارب روپے کے ما لی فوائد حاصل ہوں گے ۔
تازہ ترین