• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی انتخابات، اہم ریاستوں میں ٹرمپ کی پوزیشن کاملا ہیرس سے بہتر

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکا کے ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن پانسہ پلٹنے والی چند اہم ریاستوں میں کاملا ہیرس سے بہتر ہوگئی ہے۔

یہ بات نیویارک ٹائمز اور Siena College کے سروے میں بتائی گئی ہے۔

سروے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسقاط حمل کے معاملے کی وجہ سے ڈونلڈ ٹرمپ کی پوزیشن سن بیلٹ پانسہ پلٹنے والی ریاستوں میں بہتر ہے۔

سروے کے مطابق سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایری زونا، جارجیا اور شمالی کیرولائنا میں کاملا ہیرس کے مقابلے میں زیادہ مقبول ہیں۔

ایری زونا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 50 فیصد جبکہ کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ جارجیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 45 فیصد ہے۔ 

اسی طرح شمالی کیرولائنا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت 49 فیصد اور کاملا ہیرس کی مقبولیت 47 فیصد ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید