• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا‘10ارب ساڑھے27کروڑ سے1932ترقیاتی سکیمیں مکمل

سرگودھا ( نمائندہ جنگ)سرگودھا ڈویژن میں ترقیاتی پروگرام2015-16 کےتحت 2750ترقیاتی سکیموں کیلئے 39 ارب 57 کروڑ 22 لاکھ پچاس ہزار روپے کے مختص فنڈز میں سے ان سکیموں کیلئے گیارہ ارب 27 کروڑ 63 لاکھ69ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے گئے ۔ 30جون 2016 ءتک ان سکیموں پر دس ارب 27 کروڑ 98 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے ۔ 2750 سکیموں میں سے اب تک 1932 سکیمیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں جبکہ باقی سکیموں جن کیلئے فنڈز بعد میں ریلیز ہوئے پر 84 فیصد سے 91 فیصد تک کام مکمل کیاجاچکاہے ۔یہ بات کمشنر سرگودھا ڈویژن ندیم محبوب نے ترقیاتی سکیموں پر کام کی رفتار کا جائزہ لیتے ہوئے بتائی ۔ اجلاس کو بتایاگیا کہ سال 2015-16 کے دوران پراونشنل سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت 292 سکیموں کیلئے 31 ارب 37 کروڑ 57لاکھ روپے رکھے گئے جبکہ ان سکیموں کیلئے پانچ ارب 59کروڑ 43 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے اس سال 30جون تک پانچ ارب 74 کروڑ 90 لاکھ روپے کے اخراجات سے ان سکیموں پر سو فیصد کام مکمل کیاجاچکاہے ۔ اسی طرح خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام فیز ون او رٹو کے تحت 38 سکیموں کیلئے تین ارب 25 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے مختص فنڈز میں سے دو ارب 33 کروڑ بیس لاکھ روپے کے فنڈز جاری کئے گئے جن میں سے 30جون 2016تک دو ارب 31 کروڑ 80لاکھ روپے کے اخراجات سے یہ تمام سکیمیں پایہ تکمیل تک پہنچ چکی ہیں ۔ خادم پنجاب رورل روڈ ز پر وگرام کے تیسرے مرحلہ میں سرگودھا ڈویژن میں سولہ ترقیاتی سکیموں کیلئے ایک ارب 67 کروڑ 80لاکھ روپے کے فنڈز رکھے گئے ہیں جن میں سے ان سکیموں کیلئے اب تک بیس کر وڑ 86 لاکھ روپے کے فنڈز جاری ہوئے او ران سکیموں پر بھی سو فیصد کام مکمل ہو چکاہے ۔ کمشنر نے محکمہ ہائی ویز ‘ بلڈنگز او رپبلک ہیلتھ کے زیر انتظام مکمل ہونے والی سکیموں کی پراگریش کو قابل ستائش قرار دیا۔
تازہ ترین