• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے ’جوائنٹ فیملی سسٹم‘ کی حمایت کر دی


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے ’جوائنٹ فیملی سسٹم‘ کی حمایت کر دی۔

حال ہی میں دونوں اداکاراؤں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں دونوں مہمان اپنے آنے والے ڈرامہ سیریل ’بے بی باجی 2‘ کی تشہیر کے لیے موجود تھیں۔

آئی ڈریم انٹرٹینمنٹ کی پیشکش بے بی باجی کے پہلے سیزن کی کہانی بے بی باجی کے گرد گھومتی ہے جو اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کی خواہاں تھیں۔

اسی مناسبت سے پروگرام میں شریک سنیتا مارشل اور طوبیٰ انوار نے مشترکہ خاندانی نظام کی حمایت کی۔

اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے اپنی ساس کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں جوائنٹ فیملی میں رہتی ہوں اور مجھے اس کے لاتعداد فائدے ہوتے ہیں، مجھے اپنے کام پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ گھریلو امور پر توجہ دینے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہا کہ یہ میری ذمے داری نہیں ہے کہ گھر کا سودا سلف کب، کتنا اور کیا آئے گا، یہ ذمے داری میری ساس نبھاتی ہیں، وہ میرے بوں کی دیکھ بھال کے ساتھ ساتھ میرے بھی کئی کام کر دیتی ہیں جو میں کام میں مصروف ہونے کے سبب نہیں کر پاتی۔

دریں اثناء اداکارہ طوبیٰ انوار نے بھی مشترکہ خاندانی نظام کی حمایت کی اور کہا کہ اس سے بچوں کی تربیت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو اچھا سسرال ملے تو گھر کے بڑے بچوں کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں جبکہ علیحدہ خاندانی نظام میں بچوں کی تربیت میں کچھ نہ کچھ کمی رہ جاتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید