• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جو کچھ بڑی بہو سے سیکھا وہ چھوٹی بہو پر آزماؤں گی: اسماء عباس


پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ اسماء عباس کا کہنا ہے کہ مائیں توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرامے کرتی ہیں۔

حال ہی میں سینیئر اداکارہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے ڈرامے کی تشہیر کے دوران گھریلو سیاست پر بھی بات چیت کی۔

انہوں نے کہا کہ مائیں اکثر توجہ حاصل کرنے کے لیے ڈرامے کرتی ہیں، جسے دیکھ کر خود سے سوال کرتی ہوں کہ ایسا تو میں ڈراموں میں کرتی، کیا حقیقی زندگی میں بھی ایسا ہوتا ہے؟

اسماء عباس نے کہا کہ ایسی ماؤں کو دیکھنے کے بعد میں اپنی بہوؤں سے کہتی ہوں کہ آپ شکر ادا کریں کہ میں گھر پر نہیں ہوتی کیونکہ میری عادات بھی ایسی ہی ہیں، مجھے گھر میں صفائی اور نظم و ضبط رکھنا پسند ہے، لیکن میں نے آج تک اپنی بہوؤں سے کچھ نہیں کہا۔

اداکارہ نے بتایا کہ رواں سال کے اختتام پر اپنے دوسرے بیٹے احمد عباس کی شادی کرنے والی ہوں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ جو کچھ بڑی بہو سے سیکھا ہے وہ چھوٹی بہو پر آزماؤں گی۔

اسماء عباس نے بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں اکثر اپنی چھوٹی بہو سے کہتی رہتی ہوں کہ میں نہیں رہوں گی، سسرال آنے کے بعد جو کچھ دیکھنا ہے، آپ نے ہی دیکھنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ بیٹے بے وقوف ہوتے ہیں، جو ڈرامے اور حقیقت میں فرق نہیں کر سکتے، ماؤں اور بیوی میں توازن برقرار نہیں رکھ سکتے۔

انہوں نے ان بیٹوں کی ماؤں کو بھی پیغام دیا جو توجہ حاصل کرنے کے لیے بہوؤں کو نیچا دکھاتی ہیں اور ڈرامے کرتی ہیں کہ بیٹے تو ماں کے آنسو دیکھ کر ہی پریشان ہو جاتے ہیں، اپنے بچوں کو پریشان نہیں کرنا چاہیے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید