پاکستانی اداکار اور میزبان عدنان صدیقی نے بیٹیوں کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنی بیٹیوں کے نام خوبصورت پیغام جاری کر دیا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکار نے بیٹیوں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے انسٹا اسٹوری میں دل کو چھو لینے والا پیغام شیئر کیا ہے۔
انہوں نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا ہے کہ 2 بیٹیوں کی پرورش کرنا ریئلٹی شو ہوسٹ کرنے جیسا ہے، جس میں بہت ڈرامہ ہے، غیر متوقع ٹوئسٹ ہیں اور لاتعداد ’ابا سیریسلی؟‘ سے بھرپور لمحات ہیں۔
انہوں نے باپ کی خوشیوں کی عکاسی کرتے ہوئے اس نوٹ میں مزید لکھا ہے کہ میری بیٹیوں اور تمام باپوں کو بیٹیوں کا عالمی دن مبارک ہو۔