• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑکیاں کیا چاہتی ہیں؟ عالمی رہنماؤں کو اُن کی آواز سننا ہوگی، ملالہ یوسف زئی


نوبل انعام یافتہ سماجی کارکن ملالہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ لڑکیاں کیا چاہتی ہیں؟ عالمی رہنماؤں کو اُن کی آواز سننا ہوگی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت کے سامنے ملالہ یوسف زئی نے لڑکیوں کے ساتھ مل کر احتجاج کیا۔

اُن کا کہنا تھا کہ حکومتوں کو اپنی پالیسیاں مرتب کرتے ہوئے لڑکیوں کے مسائل اور ان کے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر مد نظر رکھنا ہوگا۔

ملالہ یوسف زئی نے مزید کہا کہ افغانستان میں لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم حاصل کرنے پر پابندی ہے، غزہ میں لڑکیوں پر بم برسائے جارہے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وقت آگیا ہے کہ ہم عالمی رہنماؤں اور حکومتوں کو لڑکیوں کے حقوق یقینی بنانے کےلیے سنجیدہ اقدامات پر مجبور کریں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید