• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپ نے اتنا اچھا شوہر کہاں سے تلاش کیا؟ صحافی کے سوال پر ملالہ لاجواب




دوسروں کو لاجواب کرنے والی پاکستانی نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی شوہر عصر ملک سے متعلق صحافی کے سوال پر لاجواب ہوگئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ملالہ یوسفزئی نے مختلف سلسلہ وار اسٹوریز شیئر کی ہیں، جس میں انہیں اور ان کے شوہر عصر ملک کو برازیل کے مراکانا اسٹیڈیم میں دیکھا جاسکتا ہے۔

ملالہ یوسفزئی نے انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ہمراہ مراکانا اسٹیڈیم سے ایک تصویر شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے فٹ بال کی کہانی پر مشتمل مشہور سیریز ’ٹیڈ لاسو‘ کا تذکرہ کرتے ہوئے اس اسٹیڈیم کا ایک بار پھر دورہ کرکے اور یہاں فٹ بال کھیل کر خوشی کا اظہار کیا۔


جبکہ انسٹا اسٹوری میں انہوں نے دورہ برازیل کے دوران ایک یادگار مہم جوئی میچ کی ویڈیو کلپ بھی شیئر کی جس میں انہیں گول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس موقع پر ان دونوں نے برازیل فٹ بال ٹیم کی سپورٹ میں ان کی جرسی بھی پہن رکھی ہے۔

ایک اسٹااسٹوری میں ملالہ یوسفزئی نے فٹ بال میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا.

اس پریس کانفرنس کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اتنا اچھا شوہر کہاں سے تلاش کیا؟، اس سوال کے جواب میں ابتدائی طور پر ملالہ یوسفزئی کچھ دیر کے لئے تھوڑا پریشان نظر آئیں لیکن پھر ہلکے پھلکے انداز میں ہنس کر جواب دیئے بغیر ہی ’Next Question‘ کہہ کر اگلے سوال کی جانب بڑھ گئیں۔

خاص رپورٹ سے مزید