• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیبل ٹینس، سری لنکا کی برتری پر ختم، پاکستان کے فیضان نےگولڈ میڈل جیتا

کراچی( اسٹاف رپورٹر )  سائوتھ ایشین جونیئر اور کیڈٹ ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ سری لنکا کی واضح برتری کے ساتھ اتوار کو ختم ہوگئے، ٹا پ سیڈ سری لنکا نے 9 ایونٹس میں خود کو چیمپئن ثابت کیا، فیضان ظہور نے  کیڈٹ بوائز سنگلز ٹائیٹل جیت کر پاکستان کو گولڈ میڈل کا حقدار بنا دیا،پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے تحت حبیب پبلک اسکول کے انٹرنیشنل جمنازیم  پر اختتام پزیر ہونے والی4 قومی  چیمپئن شپ میں سری لنکا نے مجموعی طور پر14 میڈلز حاصل کیے جن میں 9 گولڈ،4 سلوراور 1برانز میڈل شامل ہے، سیکنڈ سیڈ  قرار پانے والے میزبان پاکستان نے 10 میڈلز پر قبضہ جمایا، ان میں 1 گولڈ،3 سلوراور6میڈلز شامل  ہیں، سیڈ4 مالدیپ نے7 میڈلز جیت کر تیسری پوزیشن پائی،اس نے 2 سلوراور5 برانز میڈلز پر ہاتھ صاف کیا، چوتھی پوزیشن پر آنے والے سیڈ3 نیپال نے 8 میڈلز جیتے جن میں 1 سلور اور7 برانز میڈلز شامل  ہیں،اختتامی تقریب میں قومی فیڈریشن کے صدر ایس ایم سبطین اور سابق قومی کھلاڑیوں نے  انعامات تقسیم کیے،پاکستان کے لیے واحد گولڈ میڈل کے حصول پر فیضان ظہار کو 25 ہزار روپے کا خصوصی انعام دیا گیا،  کیڈٹ گرلز سنگلز ایونٹ سری لنکا کی  ایماشا ڈی سلوا نے جیتا، کیڈٹ بوائز  سنگلز ٹائیٹل پاکستان کے فیضان ظہور  نے اپنے نام کیا،  پاکستان ہی کے  اومام خواجہ نے برانز میڈل حاصل کیا، جونیئر بوائز ڈبلز  میں  سری لنکا  کے اودایا اور کرشن کو کامیابی ملی، پاکستان کے فہد اور عبید نے  سلور میڈل  حاصل کیا، جونیئر گرلز ڈبلزکا ٹائیٹل سری لنکا کی حنسانی اور چماتاشرا نے  جیت لیا، پاکستان کی کائنات ملک اور حریم انور کو برانز میڈل پر ہی خوش ہونا پڑا۔
تازہ ترین