لاہور(نمائندہ جنگ) اسٹیٹ بینک نے غیر ملکی کمپنیوں کےمنافع باہرمنتقل کرنے کے اعدادو شمار جاری کردیئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق غیرملکی کمپنیوں نےجولائی میں14 کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سےاپنےممالک کوواپس بھیجا ہے، جولائی2023میں غیرملکی کمپنیوں نے2.16ارب ڈالر کا منافع پاکستان سےباہرمنتقل کیاتھا۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق جاری کردہ اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ جون کےمقابلےمیں جولائی میں منافع پاکستان سے باہر منتقلی میں 66 فیصدکمی آئی ہے ، جون2024 میں غیرملکی کمپنیوں نے41.5کروڑ ڈالر کا منافع پاکستان سےباہربھیجاتھا۔