• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا: طاقتور سمندری طوفان ’ہیلین‘ فلوریڈا سے ٹکرا گیا


کیٹیگری 4 کا طاقت ور سمندری طوفان ’ہیلین‘ امریکی ریاست فلوریڈا سے ٹکرا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سمندری طوفان ’ہیلین‘سے فلوریڈا میں 225 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، تیز ہواؤں سے فلوریڈا میں تقریباً 9 لاکھ گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔

ریاست فلوریڈا، جارجیا، الاباما، کیرولینا اور ورجینیا میں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے۔

فلوریڈا کی 67 کاؤنٹیز میں سے 61 میں ہنگامی حالت نافذ ہے جبکہ کئی کو انخلاء کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

یاد رہے کہ رواں ماہ کی 12 تاریخ کو سمندری طوفان فرانسین (Francine) امریکی ریاست لوزیانا سے ٹکرایا تھا۔

طوفان کے باعث 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے طوفانی ہوائیں چلی تھیں جس کے پیشِ نظر شہریوں کو گھروں پر رہنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ اس دوران لوزیانا میں 42 ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہوئے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید