بھارتی ریاست تلنگانہ کے صدر مقام حیدرآباد (دکن) کے علاقے کرنول میں ایک شادی اس وقت صدمے میں تبدیل ہوگئی جب دوست اور اسکی دلہن کو تحفہ دیتے ہوئے نوجوان چل بسا۔
سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں تحفہ دینے والے کو اسٹیج پر کھلکھلاتے چہروں کے درمیان توازن کھوتے ہوئے زمین پر گرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ ومسی نامی یہ شخص بینگلور میں ایمازون کے دفتر میں کام کرتا ہے۔ وہ کرنول کے گاؤں میں دوست کی شادی کی تقریب میں شرکت کےلیے اپنے شہر سے یہاں آیا تھا۔
دلہا نے تحفہ لینے کے بعد اسے کھولا تو عین اسی وقت دوست بیہوش ہوکر گرنے لگا تو وہاں موجود لوگوں نے اسے تھامنے کی کوشش کی۔
ومسی کو فوری طور پر قریبی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا جبکہ اسکی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دیا گیا۔