• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کلچر فیسٹیول: آج انگریزی تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ، ریڈ ریبٹ‘ پیش ہو گا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

مختلف ثقافتوں کے رنگ کراچی میں بکھیرنے والے جنگ، جیو ٹی وی اور آرٹس کونسل آف پاکستان کی مشترکہ کاوش ورلڈ کلچر فیسٹیول میں آج انگریزی تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ، ریڈ ریبٹ‘ شام 7:30 بجے پیش کیا جائے گا۔

معروف اداکارہ نادیہ جمیل بھی انگریزی تھیٹر پلے ’وائٹ ریبٹ، ریڈ ریبٹ‘ میں پرفارم کریں گی۔

واضح رہے کہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024ء‘ میں 40 ممالک کے فنکار اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں 100 سے زائد پرفارمنسز ہوں گی۔

کلچر فیسٹیول 2024ء میں 450 سے زائد فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

پاکستانی اور بین الاقوامی تھیٹر، میوزک، ڈانس گروپ کی پرفارمنس اور فائن آرٹ بھی فیسٹیول میں شامل ہوں گی۔

قوالی اور کلاسیکل رقص، سارنگی، بانسری جیسے ساز بھی فیسٹیول میں سُر بکھیریں گے۔

26 ستمبر سے شروع ہونے والا 35 روزہ ’ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی‘ 30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

خاص رپورٹ سے مزید