• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کینیڈین پارلیمنٹ میں پاکستانی سیاست پر قرارداد، کمیونٹی تقسیم کا شکار


کینیڈین پارلیمنٹ میں بھارتی نژاد رکن روبی سہوتا نے پاکستانی سیاست کے حوالے سے قرارداد پیش کی، جس پر پاکستانی کمیونٹی تقسیم کا شکار ہو گئی۔

پی ٹی آئی سے وابستہ افراد اس قرارداد کو اپنی کامیابی جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حامی اسے پاکستان مخالف پراپیگنڈہ قرار دے رہے ہیں۔

کینیڈا کے شہر برامپٹن میں بزنس ایکسپو کے دوران جب رکنِ کینیڈین پارلیمنٹ روبی سہوتا اسٹیج پر تقریر کرنے آئیں تو پاکستان مسلم لیگ ن کے مقامی عہدیداروں نے ان کی تقریر سننے سے انکار کر دیا۔

دوسری جانب ممبر آف کینیڈین پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے حلقے کے افراد کی جانب سے ایک دستخط شدہ پٹیشن پڑھی تھی جس میں بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی، پاکستان میں غیر جانبدارانہ انتخابات اور غیر ملکی قرضوں کو مشروط کرنے کے مطالبات کیے گئے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ ارکانِ پارلیمنٹ معمول کے مطابق دورانِ کارروائی ایسی پٹیشنز پڑھتے رہتے ہیں۔

خاص رپورٹ سے مزید