گوجرانوالہ میں خاتون نے دوسری شادی کے روز سابق شوہر کے گھر کو آگ لگا دی، دولہا گھر والوں کے ساتھ ولیمے کی تقریب میں تھا۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ ماڈل ٹاون کے علاقہ محلہ اسلام آباد میں پیش آیا۔
عدنان اور صالحہ کی 10 سال قبل شادی ہوئی تھی، عدنان والدین کے گھر سے ملحقہ اپنے دوسرے مکان میں صالحہ کے ساتھ رہتا تھا تین سال قبل میاں بیوی میں طلاق ہوگئی تو عدنان والدین کے گھر شفٹ ہوگیا۔
تاہم صالحہ نے سابق شوہر کا دیا گیا گھر نہیں چھوڑا اور بہن اور بہنوئی کو بھی اسی گھر میں بلالیا۔
عدنان نے گذشتہ روز دوسری شادی کی جسکا آج ولیمہ تھا۔ اس دوران ملزمان چھت کے راستے گھر میں داخل ہوئے اور گھر کو آگ لگا دی۔
سابقہ بیوی نے بہن اور بہنوئی کے ساتھ مل کر گھر میں پیٹرول پھینکا اور پھر اسے نظر آتش کیا، دلہن کے کمرے سمیت گھر میں رکھا سارا سامان جل گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔