• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی زمین کا قبضہ ختم کروانے کا حکم

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے چیف سیکریٹری کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں اسکول کی زمین کا قبضہ ختم کروانے کا حکم دے دیا۔

اورنگی ٹاؤن میں سرکاری اسکول کی زمین پر قبضے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ جگہ خالی کروانے کے بعد اس جگہ پر یونیورسٹی یا کالج بنایا جائے، اراضی تعلیمی مقاصد کے لیے ہے، اسکول کمیٹی اور ماہر تعلیم سے مشاورت کی جائے۔

سندھ ہائی کورٹ کا کہنا ہے کہ زمین کی لیز لینے والوں کو متبادل جگہ دینے سے متعلق بھی اسکول کمیٹی طے کرے، کمیٹی 3 ماہ میں اپنی سفارشات مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔

درخواست گزار نے کہا کہ کروڑوں روپے کی زمین پر متعلقہ افسران کی ملی بھگت سے قبضہ کیا گیا، جرمن اسکول کے نام سے مشہور سرکاری اسکول کی 1 لاکھ 5 ہزار گز زمین پر قبضہ ہے۔

قومی خبریں سے مزید