• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ :مقابلےکےبعددہشتگرد فرار،اسلحہ،بم،بھارتی کرنسی،پولیس کی وردیاں برآمد

 اوکاڑہ، پشاور، ہرنائی (ایجنسیاں) اوکاڑہ میں دہشتگرد مقابلے کے بعد فرار، ٹھکانے سے اسلحہ، بم، بھارتی کرنسی،پولیس کی وردیاں برآمدکرلی گئیں، مفرور دہشتگرد3روزقبل ہلاک 6دہشتگردوں کےساتھی تھے، ہرنائی میں موبائل ٹاور دھماکے سے تباہ، پشاور، اپردیر میں گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں،تفصیل کےمطابق تین روز قبل اوکاڑہ کے چک 28 ایل2 میں سکیور ٹی فورسز اور مشتبہ دہشت گردوں کے درمیان جھڑ پ میں 6دہشتگرد ہلاک جبکہ 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے، پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک دہشتگردوں سے ملنے والی شہادتوں اور معلومات کے فورنزک جائزہ کے بعد گذشتہ رات انٹیلی جنس ایجنسیوں سکیور ٹی فورسز کو تین روز قبل نواحی قبضہ میں مارے گئے دہشتگردوں کے ساتھیوں کی چک چار ایل میں موجودگی کی اطلاع ملی تھی جس پر سیکورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی توسکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی بھرپور جوابی کارروائی پر مشتبہ دہشتگرد فرار ہوگئے جبکہ مکانوں میں سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ وبارود کلاشنکوف، دستی بم،بھارتی کرنسی سمیت غیر ملکی کرنسی،پولیس کی وردیاں، ٹوپیاں اور بیجز ملے جنہیں قبضہ میں لے لیا گیا۔ہرنائی میں نامعلوم افراد نے دھماکاخیزمواد سے  ایک موبائل فون کمپنی کے ٹاور کو تباہ کردیا،دھماکے سے  ٹاور مکمل طورپر زمین بوس ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر  لیویز اور دیگر  فورسز  نے  ملزمان کی تلاش شروع کردی۔ پشاورمیں تھانہ حیات آباد کی حدود میں پولیس کا سرچ اینڈ اسٹرئیک آپریشن کے دوران2افغان باشندوں سمیت 30مشتبہ افراد گرفتار کر لئے گئے۔ اسلحہ و منشیات سمیت غیر قانونی دوائیوں کی بڑی کھیپ برآمد کر لی گئی،اپردیر کے علاقہ تورمنگ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین