• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکولوں میں ریشنلائزیشن کے ذریعے اساتذہ کی کمی کوپورا کرنے کا فیصلہ

لاہور(خبرنگار) محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے ریشنلائزیشن کے ذریعے اساتذہ کی کمی پورا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں میں اساتذہ کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ابتدائی طور پر اقدامات کیے جا ئیں گے۔مڈل سکولوں کےاساتذہ کو بھی ہائی سکولوں میں بھجوانے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ لاہور بھر کے ہائی سکولوں میں بھی 800سے زائد اساتذہ کی کمی ہے،ابتدائی طور پر سر پلس اساتذہ کو ٹرانسفر کیا جائے گا اور ایسے اساتذہ کو جن کو ایک ہی سکول میں تعینات ہوئے طویل عرصہ گزر چکاہے ان کی ٹرانسفر کر کے اساتذہ کی قلت پوری کے جائے گی۔ ریشنلائزیشن کاعمل10نومبر تک مکمل کیے جانے کی توقع ہے۔
لاہور سے مزید