• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ،سلمان رفیق

لاہور ( جنرل رپورٹر ) صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا 16 واں سینڈیکیٹ اجلاس ہوا۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے سٹیچوز کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر ہسپتال 1 اور 2 ملتان کے سالانہ بجٹ کی منظوری دی گئی۔سینڈیکیٹ اجلاس کے دوران نشتر میڈیکل یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری ٹیچنگ ہسپتالوں کی ری ویمپنگ کیلئے مزید فنڈز کی بھی منظوری دی گئی ۔صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سرکاری ہسپتالوں کے معاملات کے حل کیلئے طبی درسگاہوں کے سینڈیکیٹ اجلاس متواتر کروانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
لاہور سے مزید