• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوامی خدمت کےتمام محکمے فرنٹ ڈیسک قائم کریں، CMشکایت سیل

لاہور(خصوصی رپورٹر)چیئرپرسن سی ایم ڈائریکٹوریٹ کمپلینٹ سیل بریگیڈئیر (ر) بابر علاؤالدین نے کہاہے کہ صحت، تعلیم، ریونیو اور دیگر عوامی خدمت سے وابستہ تمام محکمے اپنے دفاتر میں فرنٹ ڈیسک قائم کریں، عوامی شکایات کا فوری ازالہ کریں ، کوتاہی کی صورت میں سخت کارروائی ہو گی۔یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنرآفس کے دورہ کے موقع پر کی ۔ بابر علاؤالدین نے کہا کہ کئی محکموں میں نچلی سطح کا عملہ کرپشن کا گڑھ بن چکا ہے،محکمہ ریونیو کے متلعق کرپشن کی بہت شکایات وصول ہوتی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کرپشن کے خلاف عدم برداشت کی پالیسی پر کار فرما ہیں اور تمام محکموں میں اوپر سے نیچے تک کرپٹ عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے۔
لاہور سے مزید