کوئٹہ(این این آئی) چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری پیر کو کوئٹہ میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماآغا شکیل درانی کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے آغا شکیل درانی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی، اعجاز جاکھرانی، علی حسن زہری ودیگربھی ان کے ہمراہ تھے ۔