• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: پولیس مقابلے و شہریوں کے ہتھے چڑھ کر 3 ڈاکو گرفتار

-- فائل فوٹو
-- فائل فوٹو

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن سے 2 پستول، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس مبینہ مقابلے کے 2 ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

دوسری جانب ماڈل کالونی شیٹ نمبر 17 کے قریب مبینہ ڈاکو کو شہریوں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جسے ماڈل کالونی تھانے منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم شہریوں سے لوٹ مار کر رہا تھا، اس سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

علاوہ ازیں بلدیہ کے علاقے گلشنِ مزدور میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جبکہ فیڈرل بی ایریا بلاک 6 میں بھی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا۔

قومی خبریں سے مزید