کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ ،موٹر سائیکلیں ،موبائل فونز اور نقدی برآمد کرلی گئی ،پولیس کے مطابق سکھن روڈ نمبر 5 بھینس کالونی کے قریب پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم ساجد نذیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ،موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ،ملزم کے 2ساتھی فرار ہوگئے ،نیو کراچی صنعتی علاقے سیکٹر5 میں پولیس نے مقابلہ کے 2 زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موبائل فون برآمد کرلیا،گرفتار ملزمان میں مبین سردار محمد رحیم ،محمد عمر اور کبیر ماجد شامل ہیں ،مومن آباد پولیس نےضیا ء کالونی میں مبینہ مقابلہ کے بعد 2زخمی سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلیا، ملزمان میں زبیر عبداللہ ،قاسم شاہ اور دائود بیدل شامل ہیں ،خواجہ اجمیر نگری پولیس نے سیکٹر3 میں مبینہ مقابلے کے بعد 1 زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، ملزمان میں ریحان حمید اور علی احمد شامل ہیں ،ایس آئی یو نے 5 روز قبل ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم صلاح الدین ولد محمد ابراہیم کو پیر بابا گرائونڈ 20 نمبر بس اسٹاپ کے قریب سے آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا،تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پرموٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈکیت نور محمد اور احسان اللہ کو گرفتار کرکے غیرقانونی دو پستول اور موٹرسائیکل برآمد کرلی ،گئی ،قائدآباد پولیس نے مبینہ طور پر اسٹریٹ کرائم کی واردتوں میں ملوث موٹرسائیکل پر سوار3مسلح ملزمان ریحان، شکیل اور احتشام کو گرفتار کرکے دو 30 بور ، ایک 9mm پسٹل رائونڈز, 2 موبائل فونز، 1 موٹرسائیکل اور نقد رقم برآمد کرلی ۔